ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وادی کشمیر میں 5.7 شدت کا زلزلہ

وادی کشمیر میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mon, 30 Oct 2017 07:56:37    S.O. News Service

سرینگر، 29؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) وادی کشمیر میں گزشتہ رات درمیانہ شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا، لیکن اس میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریختر پیمانے پر 5.7 شدت والا اس زلزلہ کا مرکز افغانستان ہندوکش پہاڑی علاقہ تھا۔ موسمیات محکمہ کے ایک افسر نے ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ رات سوا گیارہ بجے 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز افغانستان کے ہندو کش پہاڑی خطہ میں 100 کلومیٹر کی زمینی گہرائی تھا ۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ وادی میں کہیں سے بھی جان و مال کے نقصان یا اتلاف کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے لحاظ سے کشمیر انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے۔کشمیر میں آخری بار بھیانک خیز زلزلہ اکتوبر 2005 میں آیا تھاجس میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی تھی۔شمالی کشمیرمیں کنٹرول لائن کے قریب ایک بڑ ا خطہ مکمل طور پر تباہ بھی ہو گیا تھا۔ یہ 7.6 شدت کا شدید زلزلہ تھا۔حالیہ زلزلہ میں کسی طرح کے کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم عوام زلزلہ سے گھبرا کر اپنے اپنے گھروں سے باہرنکل آئے اور خالی میدان یا سڑکوں پر دیر تک کھڑے رہے۔ 


Share: